مکرمی! اندرون لاہور میں موجود مسجد وزیر خان کے قریب موجود غیر ضروری تجاوزات کی ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع صورت اختیار کرنے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اسکے علاوہ شہریوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ خاص طور پر طلبا کو گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری ارباب اختیار اور محکمہ کے ذمہ دار افسروں سے استدعا ہے کہ مذکورہ مسئلہ کے حل کیلئے تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک اہلکار کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سکول و کالج کے اوقات کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جائے اور مقامی تاجروں کیلئے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے۔(نور الہدیٰ - اندرون دہلی گیٹ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024