ولادت سید الورای ؐ کے نام سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ کتاب سرکار دو عالمؐ کی ولادت باسعادت کے حوالے سے تحریر کی گئی ہے۔ یہ اس کتاب کا گیارہواں ایڈیشن ہے۔ کتاب علامہ منیر احمد یوسفی نے عشق مصطفیؐ میں ڈوب کر کچھ اس طرح تحریر کی ہے کہ کتاب نہ صرف ولادت مصطفیؐ بلکہ سیرت مجتبیٰؐ کی بھی ایک لافانی تحریر بن گئی ہے۔ علامہ نے بے شمار کتابوں، آئمہ اور علماء کی روایات کو کچھ اس طرح پیش کیا ہے کہ اپنے تو اپنے غیر بھی اس کی داد دئیے بنا نہیں رہ سکیں گے۔ یہ کتاب ولادت کے ساتھ ساتھ عظمت و حرمت رسولؐ کے حوالے سے بھی ایک مستند کتاب کا درجہ رکھتی ہے۔ علامہ منیراحمد یوسفی نے 12 ربیع الاول کی اہمیت اور اس روز جشن (خوشیاں) منانے اور قیام و طعام پر بھی موجودہ دور کے حوالے سے بھرپور علمی بحث کر کے مخالفین کی کتابوں اور علماء کے حوالے سے بھی اس کو مبارک ثابت کیا ہے۔ سب سے بڑھ کر انہوں نے بنا کسی کی دل آزاری کے سب کو سرکار دو عالمؐ کی سیرت پر چلنے کا درس دیا ہے۔ 156 صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت ٹائٹل سے آراستہ یہ کتاب عاشقان مصطفیؐ کے لئے ایک لاجواب تحفہ ہے۔ یہ جامع مسجد نگینہ 977-A بلاک iii گجرپورہ چائنہ سکیم لاہور ہے حاصل کی جا سکتی ہے۔ (تبصرہ جی این بھٹ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024