راولپنڈی : ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی ہفتہ کو اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ کسٹم عدالت پہنچی، محکمہ کسٹم کی جانب سے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر بھی کورٹ میں موجود تھا تاہم ٹرائل جج کی غیر حاضری کے باعث مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے6 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ راولپنڈی کسٹم عدالت پہنچنے پر لوگوں کا رش لگ گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38