مرحوم صحافی اور دانشور ظفر صمدانی کے شعری مجموعہ کی تقریب رونمائی
لاہور (پ ر) بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ تھیٹر‘ فلم اور ٹی وی کے زیراہتمام نامور صحافی اور ٹی وی کے شعبہ نیوز کے بانی سید ظفر صمدانی کے شعری مجموعہ ’’سردالاؤ‘‘ کی تقریب رونمائی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منو بھائی‘ امجد اسلام امجد‘ محمود عالی‘ نعیم طاہر‘ خالد غیاث‘ آئی اے رحمن‘ میاں احسان الحق اور شعبہ صحافت اور ادبی میدان سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سید ظفر صمدانی کے صاحب زادے سید عروج صمدانی نے اپنے والد کے صحافتی اور ٹی وی کی زندگی کے بارے میں روشنی ڈالی۔