سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند‘ سرمایہ کاری 30 ارب‘ 6 کروڑ روپے بڑھ گئی
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے اختتام پر بھی تیزی کے جاری تسلسل پر 100 انڈیکس 226.18پوائنٹس اضافہ پر46300‘ 46400‘ 46500 کی 3بالائی حدود عبور ہوکر 46584.53 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 30 ارب 6کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ٹیکسٹائل‘ سیمنٹ‘ بینکنگ‘ گیس سیکٹرز کی خریداری میں مقامی وبیرون خریداری کی دلچسپی اور اگلے ہفتے مزید غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد کے متوقع توقع کے باعث سرمایہ کاروں نے سیمنٹ ‘ٹیکسٹائل ‘بینکنگ سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے۔ جس کے نتیجے میںمارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 226.18 پوائنٹس اضافہ پر 46584.53 کی ریکارڈ حد پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 404 کمپنیوں تک رہا جس میں 204 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 179 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور21کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 93کھرب 2 ارب 74کروڑ 75 لاکھ 94ہزار743 روپے سے بڑھ کر93کھرب 32ارب 80 کروڑ 87لاکھ 70ہزار754 روپے ہوگئی گزشتہ جمعرات کے مقابلے میںکاروباری سرگرمی 56لاکھ 26ہزار280 حصص سے زائد ریکارڈ کی گئی اورمجموعی سودوں میں 34کروڑ 60 لاکھ 68ہزار350 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔