ریلوے نے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کر دی
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کر دی۔ اکبر ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی ٹکٹیں pakrail.gov.pk پر بک کی جا سکتی ہیںکوئٹہ جانے اور آنے کے لئے ای ٹکٹنگ کی سہولت وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر فراہم کی گئی۔