توانائی شعبوں کیساتھ ترسیلی نظام اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے: پیاف
لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف نے توانائی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کے ترسیلی سسٹم میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کرے ۔