رواں برس 38 ہزار خواتین نے ٹیوٹا کے تحت شارٹ کورسز مکمل کئے: عرفان قیصر شیخ
لاہور(سٹاف رپورٹر)رواں سال 38ہزار سے زائد خواتین نے قابل روزگار شارٹ کورسز کے ذریعے فنی تربیت حاصل کرلی۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے ان خواتین کو کمرشل اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق جدید شارٹ کورسز میں تربیت دی ہے تاکہ وہ فوری طور پر روزگار حاصل کرکے باعزت زندگی کا آغاز کر سکیں ان جدید کورسز میں انڈسٹریل سٹچنگ، بیوٹیشن، کچن ہیلپر، کوکنگ، آٹو کیڈ، سر ٹیفکیٹ ان کمپیوٹر ایپلیکشن، ویب ڈیزائننگ اور سپوکن انگلش کورسز شامل ہیں جس انکے مستقبل کیلئے فاہدہ مند ثابت ہونگے آئندہ سال کے دوران 75ہزار بیروزگار خواتین کوجدید کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے خواتین کیلئے روزگار کے حوالے سے شروع کئے گئے شارٹ کورسز کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔