وزیر داخلہ سے آصف زرداری کے رابطہ کی خبر بے بنیاد ہے: وزارت داخلہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف زرداری سے کسی بھی رابطے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بالکل بے بنیاد اور غلط قرار دیاہے جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کا سابق صدر آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ہو ا۔ رابطے کے حوالے سے خبر بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ وزیر اعظم ہاو¿س میں ہونے والی میٹنگ تھی جو طویل ہوگئی اور جس کی وجہ سے جمعہ کو پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس (آج ) ہفتہ کو ہوگی۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے پیدا ہونے والی ”کنٹرو ورسی“ بارے میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمشن میں اٹھائے گئے نکات کا جواب دیں گے۔ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ میں ان کی ذات کو تختہ مشق بنانے والے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنما¶ں کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان میں حاصل ہونے والی تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں۔ چوہدری نثار اور زاہد حامد نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیراعظم ہا¶س میں اہم ملاقات کی اور ان سے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے وزیراعظم کو کمشن کی رپورٹ کے مختلف پہلو¶ں پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کمشن کی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کا امکان ہے۔
وزارت داخلہ