منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار
لاہور(نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) ڈیفنس بی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خا لد علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ایس پی کینٹ نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ او ڈیفنس بی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔