انڈر19ایشیا کرکٹ کپ :افغانستان نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دیدی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) تیسرے انڈر 19ایشیا ون ڈے کرکٹ ٹورنا منٹ میں افغانستان نے پاکستان کو 21رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی۔پاکستانی ٹیم 273رنز کے تعاقب میں 49.1اوورز میں 252رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔شفیق کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی ۔درویش رسولی نے ناقا بل 92‘طارق 59ابراہیم زدران نے 51رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح سے ہمکنار کرایا۔درویش رسولی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان ناصر نواز نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ افغانستان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنائے ۔ محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 252 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ عبداللہ شفیق نے 60‘شاہین شاہ آفریدی نے 48‘سعد خان نے 48رنز بنائے ۔ظاہر خان نے تین اور مجیب نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔