اوباما انتخابات میں ہیکنگ سے آگاہ، مداخلت سے بچنے کیلئے کارروائی سے گریزاں ہیں : ٹرمپ
واشنگٹن (آن لائن) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جوش ارنسٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بیوقوف شخص قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے اعتراف کیا بارک اوباما انتخابات کی ہیکنگ ترجیحات سے آگاہ تھے تاہم وہ انتخابات میں دخل اندازی سے بچنے کے باعث اس بارے میں کارروائی سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وائٹ ہاﺅس کا ترجمان جوش ارنسٹ جو کہ ایک بیوقوف انسان ہے اس نے ہیکنگ کا پیغام بہت ہی طریقے سے عوام تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہاوہ اس بارے میں مثبت پیغام بھی دے سکتا تھا تاہم اس نے ایسا نہیں کیا۔