عراق: فضائی حملے میں تکفیری داعش گروپ کے 20 کمانڈر ہلاک، 18 زخمی
بغداد (آن لائن) عراق میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں تکفیری داعش گروپ کے بیس کمانڈر ہلاک ہو جبکہ 18 زخمیگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے موصل کے مغرب میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بیس داعش کمانڈر ہلاک ہو گئے۔جبکہ پچاس سے زائد جنگجو زخمی ہو گئے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے داعش کمانڈر تلعفر میں دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔