چینی نوجوان نے باپ کی اربوں ڈالر دولت کو لات ماردی
بیجنگ(این این ا)’دولت کو لات مارنے‘ کا محاورہ سننے کو ملتا ہے مگر چین میں ایک 28 سالہ امیر زادے نے اپنے والد کی اربوں ڈالر کی جائیداد کا وارث نہ بننے کا اعلان کرکے حقیقی معنوں میں ایک نئی مثال قائم کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی ارب پتی اور ڈالیان کمرشل گروپ کے مالک وانگ گیانلین کا ایک ہی بیٹا ہے۔ گیانلین کے 28 سالہ بیٹے وانگسیسونگ نے حیرت انگیز انداز میں باپ کی دولت سے کوئی معمولی حصہ لینے سے بھی صاف انکار کردیا ہے۔ بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی وفات کے بعد والد کے ترکے اور اس کی کمپنیوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ وہ باپ کی طرح زندگی نہیں گذارنا چاہتا۔ بیٹے کے اس حیران کن انداز فکر پر چینی ذرائع ابلاغ میں بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
چینی نوجوان