بھارت : انفرادی دولت میں 304 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں رواں مالی سال انفرادی طور پر دولت کے حامل افراد کی مجموعی رقوم میں 8 اعشاریہ 5 فیصد کے تناسب سے 304 لاکھ کروڑ روپے اضافہ ہو گیا۔ آئندہ پانچ سال میں شرح نمو 12 اعشاریہ 9 فیصد کے تناسب سے بڑھ کر 558 لاکھ کروڑ روپے ہو جائےگی۔توقع ہے کہ حکومت کی جانب سے بڑی قدر کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے بعد زیادہ دولت رسمی مالی نظام کے تحت آنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں دولت ایکوٹی اور میوچل فنڈز جیسے اثاثوں میں منتقل ہو گی۔دوسری جانب سونا اور جائیداد جیسے اثاثوں میں سرمایہ کاری کا تناسب کم ہو جائے گا۔
بھار/ دولت