کراچی: سلنڈر دھماکے، 4 افراد جاں بحق، پولیس مقابلے، دو گینگسٹر ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کلفٹن میں سلنڈر کے زوردار دھماکے میں زخمی ہونے والے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد اتوار کو سلنڈر دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثناء گلبہار کے علاقے کے ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں نازک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کرایا گیا۔ دریں اثناء لیاری کے علاقوں رانگی واڑہ اور افشانی گلی میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 کنگسٹر شہزاد عرف درندہ اور زبیر وحشی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بابا لاڈلہ گروپ کے ایک کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔