ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریانے مودی سرکار کی دھمکیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ کا بیان سفارتی آداب اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کا نوٹس لے۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے جذبہ حریت میں بے پایاں اضافے پر تلملاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے دس ٹکڑے کر دیئے جائینگے۔ مقبوضہ کشمیر میں اصل مسئلہ کی طرف توجہ دینے کے بجائے پاکستان کو اس قسم کی دھمکیاں دینا بھارتی قیادت نے معمول بنا لیا ہے۔ انکے وزیر دفاع منوہر پاریکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل اور خود وزیراعظم مودی بلوچستان کے لوگوں کو پاکستان کیخلاف بغاوت کیلئے اکسانے کی مذموم سازشیں کرتے رہے ہیں۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکہ اور اقوام متحدہ میں پیش بھی کئے جاچکے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بجا طور پردنیا کی توجہ راجناتھ کی دھمکی کی طرف دلانے کی کوشش کی ہے۔ آداب کی وہاں بات کی جاتی ہے جہاں اخلاقیات کو سمجھنے والے لوگ ہوں۔ موجودہ بنیاقیادت کو اسکے رویوں کے باعث اجڈ اور گنوار ہی قرار دیا جا سکتا ہے جس نے وزیراعظم نواز شریف اور سرتاج عزیز کے ساتھ الگ الگ دورے کے دوران غیر سفارتی رویہ اختیار کیا۔ پاکستان راجناتھ کے بیان پر عملی اقدامات کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور امریکہ و دیگر ممالک کو آگاہ کرے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024