ٹنڈو جام‘مذاکرات کامیاب‘آبادگاروں کا19دسمبر کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
ٹنڈو جام (نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت سے آبادگاروں کے مذاکرات ملز چلانے کی یقین دہانی کے بعد آبادگاروں نے 19دسمبر کو احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال کے ٹنڈوجام کے دورے کے موقع پر رات گئے آبادگاروںکی مختلف تنظیموں سندھ گروورز الائنس کے جنرل سیکریٹری علی پل‘ میر صوبدار خان تالپور‘ محب علی مری‘ چیمبر آف کامرس کے نبی بخش سٹیو‘ میرعبدالکریم تالپور سندھ آبادگار بورڈ کے ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی نے مذاکرات کئے جس میں انہوں نے صوبائی وزیر زراعت کی جانب سے بند شوگر ملز کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ شوگر ملز بند ہونے سے آبادگار سخت پریشان ہیں ان کا کروڑوں روپے گنا شوگر ملز کے باہراور کھیتوں میں پڑا ہوا سڑ رہاہے اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال نے آبادگاروںکے مسائل کو توجہ سے سنا اور کہا کہ ہم کسی صورت میں بھی آبادگاروں کو نقصان پہنچنے نہیں دینگے اور شوگر ملز کو ہر صورت میں اگلے ہفتہ تک چلایا جائے گا۔
مذاکرات کامیاب