سراج قاسم تیلی‘ حاجی یاسین قاسم و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ
کوٹری(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ون کوٹری نے معروف صنعتکار اور تاجر یونین کے رہنماءسراج قاسم تیلی،حاجی یاسین قاسم اور محمود رنگون والاکےخلاف زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج ون کوٹری سید ندیم شاہ کی عدالت میں فرقان علی نامی شخص نے مقدمہ نمبر 05/2011زیر دفعہ 3,4,7ایکٹ غیر قانونی قبضہ 2005کے تحت درج کرایا تھا جس میں شکایت کنندہ نے سراج قاسم تیلی،حاجی یاسین قاسم اور محمود رنگون والا کو فریق بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ افراد نے سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب اسکی زمین پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے جس پر فاضل عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پولیس کو کہا ہے کہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے 22دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
وارنٹ جاری