کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک
میرپور ماتھیلو( نامہ نگار )تیز رفتار کارنے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ایاز احمد لغاری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد محمد شعبان ، شبیراحمد اورشاہ محمد شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،۔ پولیس نے کار اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔
کار ٹکر