بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے سالانہ امتحان 2016ءکی بنیاد پر قومی ذہانت وظائف کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈ ری ایجوکیشن، لاہور نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2016 کی بنیاد پر قومی ذہانت وظائف کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں طالبات کے لیے میرٹ برائے پری میڈیکل گروپ 1025، پری انجینئرنگ گروپ 1023، جنرل سائنس گروپ 976، کامرس گروپ 958،اور علم وادب ودیگر گروپس میں 916 رہا۔جبکہ طلباءکا میرٹ برائے پری میڈیکل گروپ 1031، پری انجینئرنگ گروپ 1020،جنرل سائنس گروپ 980،کامرس گروپ 926،اور علم وادب ودیگر گروپس میں 885رہا۔ تفصیل کے ملاحظہ کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ "www.biselahore.com" پر دستیاب ہے۔