مسلم لیگ ن کرپشن کیخلاف سب سے بڑی تحریک ہے: پرویز ملک ‘ عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کرپشن کے خلاف سب سے بڑی تحریک ہے،لیگی قیادت پر کرپشن کا الزام لگانے والوں کی سیاست ختم ہونے والی ہے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے،حکومت کی بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے،ضرب عضب اپریشن کامیابیوں کی منزلیں طے کررہا ہے۔ اس موقع پر لاہور کے لارڈ میئرکرنل (ر) مبشر جاوید، چوہدری شہباز، رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ عامر خان، خواجہ سعد فرخ اور بی بی وڈیری سمیت دیگر بھی موجودتھے۔پنجاب کے وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مخالفین غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے۔آئندہ جنرل انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا۔