آصف زرداری نے اقلیتی بل میں ترمیم پر آمادگی ظاہر کی ہے‘ فضل الرحمن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کی اور سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے تبدیلی مذہب سے متعلق اقلیتی بل پر ملی یکجہتی کونسل نے جو احتجاجی مظاہروں اور تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ہم نے اس بل کے خلاف جمعیت علماءاسلام کی طرف سے کراچی میں اے پی سی کی تھی جس کے بعد زرداری صاحب نے مجھ سے رابطہ کیا اور ان کی ہدایت پر سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی مجھ سے رابطہ کیاتھااور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ علماءبیٹھ کر اس بل میں جو غیر اسلامی اور قرآن وسنت کے خلاف شقیں ہیں ان پر حکومت کی اصلاح کریں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ حکمرانوں کواس کا احساس ہوگیا ہے توپھر اس بل کی غیر اسلامی شقیں جلدنکال کر عوام کی بے چینی کو دور کریں۔
مولانا فضل الرحمن