کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم مطالبات تحفظ ختم نبوت منایا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم مطالباتِ تحفظ ختم نبوت منایا گیا حکومتی سطح پر قادیانیت نوازی کیخلاف علماءکا جمعہ پر احتجاج مذمتی قراردادیں چناب نگر سے قادیانی دہشتگردوں کی گرفتاری پر امریکی احتجاج کی شدید مذمت چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دینے کے مجوزہ فیصلے کو واپس لیا جائے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر، مولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا حافظ ناصرالدین خاکوانی،مولانا عزیزالرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا،مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ،مولانا محمداکرم طوفانی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاضی احسان احمد،مولانا غلام مصطفی، و دیگر علما نے اجتماعات سے خطاب کیا۔ علما نے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی 18 سال سے قبل اسلام قبول کرنے کے بل کو واپس لے۔