تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک تاجدار ختم نبوت مارچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول کے زیر اہتمام داتا دربار پنجاب اسمبلی ایک بہت بڑا تاجدار ختم نبوت مارچ کیا گیا اور تحریک لبیک یارسول اللہ کی اپیل پر آج پاکستان اور دنیا بھر میں یوم تاجدار ختم نبوت منایا گیا۔ مارچ کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی پیر محمد افضل قادری پیر محمد اعجاز اشرفی پی سید مختار رضوی علامہ فاروق الحسن پیر سید انیس شاہ و دیگر نے کی پیر محمد افضل قادری نے مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر قادیانیت نوازی پالیسی کا سلسلہ بند کیا جائے۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پرآزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں یوم احتجاج منایا گیا ۔ آئمہ وخطباءنے ملک بھر میں عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں خطبات دیئے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مذمتی مظاہرے کیے گئے ۔لاہور میں احتجاجی ریلی پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک نکالی گئی قیادت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی۔