عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نے اعترافی بیان قلم بند کرادیئے
کراچی( وقائع نگار) ہائی پروفائل مقدمات میں گرفتار دو ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق بوبی نے اعترافی بیان قلم بند کرادیئے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ نومبر2015 میں اورنگی ٹاﺅ ن میں 4 رینجرز اہلکاروں کو قتل کیا ۔مسجد کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کے بعد رینجرز اہلکاروں کی ایم ایم جی بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے بیان دیا کہ تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا پارکنگ پلازہ کے قریب فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔رمضان کے مہینے میں امجد صابری کو قتل کیا ۔ملزما ن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کرایا۔
ملزمان