ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزم فیصل ڈی سی گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے ڈی ایس پی شمیم خان کے قتل میں ملوث ملزم فیصل عرف ڈی سی کو گرفتار کرلیاہے۔ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز ملزم کی موجود گی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔پولیس کے مطابق فیصل ڈی سی پر1998 میں ڈی ایس پی شمیم خان کو تیموریہ کے علاقے میں قتل کرنے کا الزام ہے۔ملزم دیگر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، پولیس کے مطابق فیصل ڈی سی سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا رکن ہے۔
فیصل ڈی سی