کراچی کو پھر پڑھے لکھے لوگوں کا شہر بنائیں گے‘مصطفی کمال
کراچی(خصوصی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ 23تاریخ کوپکا قلعہ ، حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ ملکی تاریخ کے بڑے جلسوں میں شامل ہونے جارہا ہے اب یہ لہر جو شروع ہوئی ہے اسے آخر تک لیکر جانا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوںنے پاک سرزمین پارٹی کے تحت مرکزی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اسٹونٹس فیڈ ریشن آف پاکستان کے نومنتخب عہد یداران ودیگر سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغر احمد ، وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نیک محمد، ممبر نیشنل کونسل آصف حسنین، سیف یارخان اور ڈاکٹر یاسرموجود تھے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے طلبہ کی اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا اعلان کر کے ایک ہم سنگ میل کی بنیاد ڈال دی ہے خاص طور پرپاکستان میںنوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے ان کی بہترین تربیت کےلئے ہم اپنا بھر پور کردارادا کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ جدوجہد اس لیے شروع کی کہ جن دکھی لوگوں کی آواز نہیں ہے ان کی آواز بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی تعلیم کے لحاظ سے سب سے زیادہ پڑھے لکھوں کا شہر تھا لیکن ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے آج 43نمبر پر ہے ،لیکن ہمیں پھر کراچی کو پڑھے لکھوں کا شہر بنا نا ہے اور ساتھ ساتھ ہمیں کراچی سمیت پاکستان میں تعلیم کو عام کرنا ہے۔
مصطفی کمال