سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق استدعا کی سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔ محمود اختر نقوی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عزیز الرحمن نے عدالتی معاونین کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔