مکرمی! کون جانتا تھا کہ 4 مئی 1920 کو آغاز کرنے والا ایک پرائمری سکول ملٹری فارمز اور اس کے گرد ونواح کے طلباءکے لئے ایک ایسی روشن شمع ثابت ہو گا۔ جس کی کرنیں اس علاقہ کی عوام کو تاقیامت علمی روشنی سے منور کرتی رہیں گی۔ بہترین کارکردگی کی بنا پر 1951ءمیں مڈل اور 1962ء میں ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا۔ اس طرح یہ ادارہ پوری آب و تاب کے ساتھ اپنے ماحول کو علم و فضل سے تاباں کرنے لگا۔ حال ہی میں گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ کمپیوٹر لیب نے کام شروع کر دیا ہے جو کہ مستقبل میں وزیراعلیٰ پنجاب کی علم دوستی کا اہم مظہر ثابت ہو گا۔ انجمن مزار عین اور افواج پاکستان کے تنازع اور دیگر ناگزیر وجوہات کی وجہ سے تقریباً نصف صدی سے نہ تو اس کی چار دیواری مکمل ہو سکی اور نہ ہی نئے کمروں کی تعمیر صرف 20 اساتذہ کرام اور ایک سینئر ہیڈ ماسٹر کے ساتھ اس وقت تعداد طلباءایک ہزار ہو چکی ہے۔ ادارہ ہذا انتہائی شاندار امتحانی نتائج کے علاوہ گذشتہ تین سال سے ”کبڈی“ کے کھیل میں ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کا اعزاز جیت چکا ہے۔ اس درسگاہ کو بجاطور پر فخر ہے کہ سینکڑوں علمی تشنگی بجھانے والے نامور افراد شعبہ ہائے زندگی میں اہم مناصب پر فائز ہو کر ملکی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ اس مادر علمی کو ہائیرسیکنڈری سکول کا درجہدے کر نئی عمارت‘ ہال کمرہ برائے امتحانات‘ چار دیواری اور تعداد کی مناسبت سے سٹاف کی کمی پوری کی جائے۔ محمود احمد ایم۔ اے۔ ایم ایڈ۔ گورنمنٹ ہائی سکول ملٹری فارم اوکاڑہ(0331-7457182)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024