کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) سعودی وزیر برائے پانی و بجلی عبداللہ بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے کویت میں لگایا جانے والا گرڈ سٹیشن خطہ میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے شعبے میں ایک قدم ہے۔ وہ گزشتہ روز سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات کو بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے ایک مشترکہ گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے اسے خلیج اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے آغاز سے قبل ایک پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس اہم گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے خلیج ممالک کو اپنے اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں کامیابی ہوگی اور مزید مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38