لاہور (نمائندہ خصوصی) سول لائن کے علاقے میں ایجرٹن روڈ پولیس نے کالے شیشوں والی ایک اور امریکی گاڑی کو روک لیا۔ تلاشی لینے کی کوشش کرنے پر سفید رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی نمبر 3540ایل ایکس بی میں سوار خاتون سمیت 4غیرملکیوں نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان کو گالیاں دیں اور تلاشی دئیے بغیر زبردستی چلے گئے۔ پولیس کے مطابق امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو روک کر چیک نہیں کیا جا سکتا انکے ساتھ سکواڈ تھی جو کچھ فاصلے پر تھی۔ سکواڈ کے آنے پر گاڑی کو جانے دیا گیا اسکی تلاشی نہیں لی گئی۔ لاہور میں یہ اس طرح کا چوتھا واقعہ ہے اور غیر ملکیوں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کی تذلیل ہو رہی ہے جن کو انکے افسر ہی کالے شیشے والی گاڑی کو نہ روکنے پر سزا دیتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38