لاہور (این این آئی) پاکستان ایگریکلچر سائنٹسٹ ایسوسی ایشن کے صدر جمشید اقبال چیمہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے سورج مکھی کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے پر کسانوں کی طرف سے وفاقی وزیر زراعت و خوراک نذر محمد گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب کسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ سورج مکھی کی کاشت گھاٹے کا سودا ہے۔ کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نقد آور فصل ہے اور اس کی امدادی قیمت میں اضافے کے بعد اس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہو گا جس سے خوردنی آئل کی درآمد میں کمی ہوگی اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سورج مکھی 11 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت ہوتی تھی۔ اب اسے مزید بڑھا کر 14 لاکھ ایکڑ تک لیجایا جائے گا اور اس کے لےے میڈیا مہم بھی چلائی جائے گی۔ جمشید چیمہ نے پندرہ برس سے تعطل کا شکار چاروں صوبوں پر مشتمل سولہ رکنی آئل ڈویلپمنٹ بورڈ کو دوبارہ متحرک کرنے پر بھی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور وفاقی حکومت نے کسان دوست اقدامات اٹھا کر ہزاروں کسانوں کے دل جیت لےے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38