لندن (اے ایف پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ڈیوڈ مورگن نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ کو سکیورٹی کے حوالے سے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد عالمی کرکٹ کا رُخ بدل دیا اور اس حوالے سے اب پاکستان کو بھی ملک میں عالمی کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ورلڈکپ 2011ءکے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پرانے ہیڈکوارٹر لنڈن لارڈز کرکٹ گرا¶نڈ میں واپسی کا بھی سوچ رہے ہیں۔ دریں اثناءڈیوڈ مورگن نے دو سال کے اندر پہلا ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38