اسلام آباد (اے پی پی) ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ سال 28 فروری سے بھارت میں شروع ہو گا۔اس حوالے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے آئندہ سال بھارت کے شہر نئی دہلی میں کھیلے جانے والے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پولز کا اعلان کر دیا ہے۔ پول بی میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، سپین، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول اے میں جرمنی، ہالینڈ، کوریا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ارجنٹائن کی ٹیمیں شامل ہیں۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ 13 مارچ تک جاری رہے گا اور دفاعی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024