اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے انڈین پریمیئر لیگ کے معاملے کو صحیح طور پر ہینڈل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے مسئلے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی بے عزتی کا ازالہ کیا جائیگا۔ اسلام آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وزارت کھیل اور پی سی بی میں بہتر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں مدعو کرنے کیلئے انہیں ہرممکن بہترین سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024