لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم اور سٹیج کے معروف اداکار جاوید حسن انتقال کر گئے وہ گردوں اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے اور چند روز سے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی عمر 60سال کے قریب تھی۔ انہوں نے اپنے سوگواروں میں ایک بیوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ”غیرت‘ بازار بند کرو‘ اک دن شیر دا‘ دارو برچھی‘ دو جی دار‘ قتل تے ہن ہون گے‘ طاقتور اور چن چودھری شامل ہیں۔ شو بز کے حلقہ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے تھیٹر پر بھی بہت کام کیا آج کل ایک ٹی وی ڈرامہ ”ویر“ پروڈیوس کر رہے تھے۔ ان کے انتقال پر شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ تھیٹر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار چودھری نے کہا کہ جاوید حسن بہت بڑے اداکار تھے اور انہوں نے فن کی بہت خدمت کی اداکار اچھی خان نے کہا کہ جاوید حسن نے اداکاری کے علاوہ کچھ فلمیں بھی پروڈیوس کیں ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
جاوید حسن