لندن( نیٹ نیوز) جارج کلونی کی نئی فلم ”اپ اِن دی ائیر“ اس سال گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگیوں میں باقی تمام فلموں سے آگے ہے۔ فلم کو اب تک6 مختلف کیٹیگریوں میں ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے۔ جن میں بہترین ڈرامہ، بہترین اداکار اور بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگریاں شامل ہیں۔ اداکارہ میرل سٹریٹ کو اداکاری کے شعبے میں دو نامزدگیاں ملی ہیں۔ انہیں فلم جولیا اینڈ جولیا اوراِٹ از کمپلیکیٹڈ میں اداکاری کے لئے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ سرپال مکارٹنی کو رابرٹ ڈنیرو کی کامیڈی فلم ایوری باڈیز فائن کے گانے آئی واٹن ٹو کم بوم کے لئے نامزدکیا گیا ہے جبکہ یوٹو کو فلم برادرز کے گانے ونڈر کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ لیونا لیوس کے گانے بوئے اواٹار فلم کے تھیم سونگ کے گانے آئی سی یوکو بھی اوریجنل گانوں کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ جیمز کیمرون کی بگ بجٹ فلم اوٹار چار دیگر کیٹیگریوں میں بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں بیسٹ ڈرامہ اور بیسٹ ڈائریکٹر کی کیٹیگریاں شامل ہیں۔ بھاری بھرکم کاس والی نئی فلم نائن کو پانچ کیٹیگریوں میں نامزد کیا گیا ہے جن میں بہترین کامیڈی یا میوزیکل، بہترین معاون اداکارہ(پینیلوپ کروز) اور بہترین اداکار( ڈینیل ڈے لیوئس) کی کیٹیگریاں شامل ہیں۔ گولڈن گلوب ایوارڈزکے لئے تین برطانوی اداکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ جو کولن فرتھ بیلن میرن اور کیری ملیگن ہیں۔ سانڈرہ بلوک کو فلم دی پروپوزل اور دی بلائنڈ سائیڈ میں اداکاری کی بنیاد پر دو کیٹیگریوں میں نامزد کیا گیا ہے۔ گولڈن گلوب ایوارڈز بالی وڈ کے آسکرز کے بعد دوسرے بڑے ایوارڈز میں منگل کو مختلف کیٹیگریوں میں ہونے والی نامزدگیوں کے اعلان سے بالی وڈ میں فلم ایوارڈز سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024