کراچی پولیس نے شہر میں موٹر سائیکلز چوری کرکے پارٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جو چوری شدہ موٹر سائیکلز کا سامان اور پارٹس کھول کر بیچ دیا کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد سے متحرک موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار ہو گئے۔ ایس ایس پی سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلز کا سامان اور پارٹس فروخت کرتے تھے جن سے 2 موٹر سائیکلز اور 5 چیچس برآمد ہوئے۔ایس ایچ او مومن آباد نے الصدف چوک، سیکٹر 10 کے قریب کارروائی کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز میں سے ایف ایکس 3535 کا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق دوسری موٹر سائیکل پر کوئی نمبر درج نہیں تاہم اس کا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج ہے۔ موٹر سائیکل چیچس کے نمبرز اور چوری کے مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان عبدالرزاق اور رضوان کو اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں جن کے ممکنہ ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں دن دہاڑے ڈکیتی کی 3 اور چوری کی 10 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتوں اشیاء سے محروم ہو گئے۔
تھانہ کورال کی حدود میں آج سے 3 روز قبل مسلح ملزمان ڈائمنڈ ماربل فیکٹری کے دفتر دو مسلح افراد 17 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38