اٹلی، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، عوامی مقامات پر شام 6 تا صبح 6 بجے ماسک پہننے کا حکم جاری
اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسزز میں اضافے کے بعد عوامی مقامات میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے ماسک پہننے اور ساتھ ہی تین ہفتوں کے لیے تمام رقص کے مقامات بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کے وزیر صحت رابرٹو سپیرنزا کے دستخط کردہ ایک حکم نامے میں حکومت کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک ، عوامی مقامات میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔نائٹ کلب آپریٹرز یونین ایس آئی ایل بی کے مطابق ، نائٹ لائف سیکٹر میں حکومت کے ساتھ اختلافات کے بعد یہ نیا اقدام اُٹھایا گیا ہے ستمبر کے آخر تک نافذ العمل رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی علاقے کیلابریا ، نے پہلے ہی رقص کے تمام مقامات کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا ، جبکہ سارڈینیا جیسے دوسرے علاقوں ڈانس وینیوز کھلے تھے۔اٹلی جو یورپ میں کورونا وائرس کی وبا کا شکار ہونے والا پہلا ملک ہے جس میں کووڈ۔ 19 کے تقریبا دو لاکھ 54 ہزارکیسزسامنے آئے ہیں اور35 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔