رازیل سے چین آنے والے فروزن (منجمد) چکن ونگز میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر شینزن اور ژیان میں برازیل سے آئے فروزن چکن ونگز کی پیکنگ کے نمونوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق شینزن میں آنے والی فروزن چکن برازیل سے منگوائی گئی تھی۔
برازیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ چینی حکام کی جانب سے اب تک فروزن فوڈ سے کورونا وائرس کی موجودگی کا نہیں بتایا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جاتے ہیں اور اب تک ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں کہ کھانے سے وائرس پھیلا ہو۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس 2 سال تک منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ پر زندہ رہ سکتا ہے لیکن اب تک کوئی ایسے ٹھوس ثبوت نہیں ملے کہ فروزن فوڈ سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ نے بھی مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کھانے یا کھانے کی پیکنگ سے کورونا پھیلنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
اُدھر عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرامز ہیڈ مائیک ریان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کھانے اور کھانے کی پیکنگ یا کھانے کی ڈیلیوری سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔