اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے: برطانوی ماہرین

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔برطانیہ کورونا کیسز میں کمی پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے، مگر لاک ڈائون کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20اعشاریہ 4فیصد کمی ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان دعوئوں پر اندھا یقین نہ کرے کہ سکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے پر وبا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے۔