کراچی، بیوی اور 3 بچوں کا قاتل باپ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی(این این آئی)کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے بیوی اور 3 بچوں کے قاتل شخص کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔11 اگست کو گلشنِ حدید کے گھر سے خاتون اسما اور اس کے 3 بچوں کی لاشیں ملی تھیں جنہیں قتل کر دیا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ اسٹیل ٹاون تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر عابد علی سومرو کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔