سعودی عرب : لیبر کورٹس میں یومیہ 174 مقدمات ک ے فیصلے
ریاض(اے پی پی) سعودی وزارت عدل و انصاف کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ ماہ کے دوران لیبر کورٹس میں 3825 مقدمات نمٹائے گئے۔ سب سے زیادہ کیسز مکہ ریجن میں رہے۔ وزارت عدل کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ ذوالقعدہ میں لیبرکورٹس میں نمٹائے جانے والے مقدمات میں 42 فیصد ملازمین کی اجرت سے متعلق رہے۔ وزارت عدل کے ماتحت کام کرنے والی لیبر کورٹس میں اوسطاً یومیہ 174 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔ سب سے زیادہ مقدمات مکہ ریجن میں رہے جن کی تعداد 1126 تھی۔ ریاض میں 969 ، مشرقی ریجن میں 953 ، مدینہ میں 335 ،عیسر ریجن میں 131 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔