جشنِ آزادی کر کٹ فیسٹول میچ اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے جیت لیا،ارشد علی بلوچ مین آف دی میچ
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کو کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر اپنا کھو یا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر نے کے لئے نوجوانوں کو اپنا کر دار ادا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ہاکی، کر کٹ اور اسکوائش نے پاکستان کو انٹر نیشنل سطح پہ بہت عزت اور وقار دیا ،یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں شہدائے پاکستان اور پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چائیے اور ہم پاک فوج کو سلام پیش کر تے ہیں جن کے مرھونِ منت آج پاکستان کی آزاد فضائوں میں ہم آزاد اور سکھ کا سانس لے رہے ہیں ،نوجوانوں کو اسپورٹس کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینی چائیے تا کہ تعلیم یافتہ کر کٹر کہلائیں ،کھیلوں کے حوالے سے اور پاکستان کے قومی دن،تاریخی دن اور ملکی اہم شخصیات کے نا سے منسوب کر کٹ فیسٹول کا انعقاد پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اورنگزیب سلطان عالمی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا طرہ امتیاز ہے جو اسپورٹس کو زندہ رکھنے کی علامت سمجھے جاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی گولڈ میڈلسٹ اسپورٹس آرگنائزر عتیق صدیقی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کھیلے گئے جشنِ آزادی کر کٹ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے نشتر پارک کے تاریخی گرائونڈ پر کہی ،اس موقع پر اورنگزیب سلطان عا لمی ریکارڈ ہولڈر، صفدر حسین، ناصر حسینی،شاہزیب اور دونوں ٹیموں کے پلیئرزبھی موجود تھے بعد ازاں مہمانِ خصوصی عتیق صدیقی نے گیند کو ہٹ لگا کر جشنِ آزادی کر کٹ فیسٹول میچ کا افتتاح کیا، فیسٹول میچ میں اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے اے سی ونڈرز کو 43رنز سے شکست دیکر میچ جیت لیا، نشتر پارک گرا ئونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے مقررہ ا وورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 218رنز اسکورز بنائے،ایم صالحین 51،ریحان خان45،تحمیر احمد44اور ارشد علی نے 33رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ایم آرسلان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں اے سی ونڈرز کلب 175رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،عبدالرحیم نے نصف سینچری59رنز اسکورز بنائیم ارشد علی نے چار، شیر محمد اور حازق احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، میچ کے اختتام ارشد علی بلوچ مین آف دی میچ قرار پائے،غلام اختر اور عاصم شاہ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ شہباز خان آفیشل اسکورر تھے۔