گدھا گاڑی اور موٹر سائیکلوں میں تصادم‘شوہر جاں بحق‘ بیوی زخمی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) مدیجی کے قریب دو موٹرسائیکلوں اور گدھا گاڑی میں زوردار ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار مدیجی کے رہائشی 50 سالا فیاض حسین پنہور اور ان کی اہلیہ شمع خاتون شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فیاض حسین پنہور دم توڑگئے جبکہ ان کی اہلیہ کا علاج جاری ہے، ورثا کے مطابق فیاض حسین پنہور اپنی اہلیہ کے ہمراہ باقرانی رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ مدیجی کے قریب دو موٹرسائیکلوں اور گدھا گاڑی میں زوردار ٹکر کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوئی ہیں، دوسری جانب متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔