دریا خان مری کے قریب کوٹ لالو میں پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑا گولیاں لگنے سے افراد شدید زخمی
در یا خان مری( نامہ نگار) در یا خان مری کے قریب کوٹ لالو چودگی پر پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ دو افراد زخمی ملزم فرار ہونے میں کامیاب علاقے میں خوف و ہراس زخمیوں کو نازک حالت میں تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لالو چودگی پر پلاٹ کے تنازعہ پر کھنبر برادری کے دو گروپوں میں پلاٹ کی ماپ کے معا ملے میں جھگڑ ا شروع ہو گیا جو بڑھتے بڑھتے بڑھتے فائرنگ تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں دو افراد نور اکبر اور مولا بخش کنھبر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جن کو کوٹ لالو پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر پولیس موبائل میں تعلقہ اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔