اندرون سندھ انسداد پولیو مہم میں تیزی آگئی
سکھر(بیورو رپورٹ) 12لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر، ہدف کے حصول کے لیے 3280 ٹیمیں مقررڈائریکٹر ہیلتھ سکھر ڈویڑن آغا سمیع اللہ کے مطابق سکھر ڈویڑن میں بھی چار ماہ کی مدت کے بعد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کردی گئی ہے اور سکھر ڈویڑن میں 12 لاکھ 16 ہزار 280 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس کے لیے 3280 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں سکھر ضلع میں 3 لاکھ 24 ہزار 244 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 984 ٹیمیں، گھوٹکی ضلع میں 3لاکھ 74ہزار 089 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 1087 اور خیرپور ضلع کے 5 لاکھ 17 ہزار 947 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 1209 موبائل و فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر اور مختلف مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران ایس اوپیز کا بھرپوخیال رکھا جارہا ہے جبکہ مہم کی بھرپور نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔