پیپلزپارٹی مہر گروپ کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے: حاجی خان
ڈہرکی(نامہ نگار) پیپلز پارٹی اور مہر گروپ میں سیاسی رسہ کشی کے بعد سندھ حکومت نے ضلع کائونسل گھوٹکی کے ترقیاتی اسکیموں کے 32کروڑ روپے کے فنڈز روکے دیئے ہیں، فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث ترقیاتی اسکیم التویٰ کا شکار ہوگئی ہیں، پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے چیف آفیسر فی الحال منظر سے غائب رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، جس کے بعد چیف آفیسر منظر سے غائب ہوگئے ہیں اور ضلع کونسل کے کام بھی التویٰ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ضلع کونسل چیرمین حاجی خان مہر نے پیپلز پارٹی قیادت پر بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے کے بعد ترقیاتی کاموں کے 32 کروڑ روپے ہڑپ کرنے کی تیاری کا الزام عائد کیا ہے، ضلع کائونسل حاجی خان مہر نے ڈہرکی کی مختلف یونین کائونسل میں مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر حاجی خان مہر نے بتایا کہ چار سال قبل میں نے جب ضلع کائونسل گھوٹکی کا چارج لیا تھا اس وقت اکائونٹ میں صرف 505روپے تھے، لیکن چار سال کے دوران پیسے جمع کئے اور 80 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچاس سے زائد صاف پانی کی آر او پلانٹ بھی لگائے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دس ماہ سے مسلسل گھوٹکی ضلع کونسل کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، خود کو جمہوریت کا دعویدار کہتی ہے اور وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا رونا روتے ہیں لیکن خود ضلع کونسل گھوٹکی سے زیادتی کر رہے ہیں، کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اپنے من پسند چیف آفیسر تعینات کئے ہیں، پیپلز پارٹی کا من پسند افسر منظر سے بھی غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی اسکیموں کے 32 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز روکے ہیں، ضلع کائونسل گھوٹکی نے ہر یونین کونسل میں غریب طبقے میں 500سولر پلیٹ فراہم کرنے کا بل پاس کیا ہے جس کا 25اگست کو ٹینڈر ہونا ہے، لیکن پیپلز پارٹی ٹینڈ کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور چیف آفیسر غائب ہیں، واپڈا کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اس لئے غریب عوام میں سولر پلیٹ تقسیم کئے جائیں تاکہ سکون کی زندگی گزاریں، پیپلز پارٹی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے جس کے بعد 32کروڑ روپے ہڑپ کئے جائیں، سندھ بھر میں سب سے زیادہ ضلع کونسل گھوٹکی نے زیادہ ترقیاتی کام کرائے ہیں، پیپلز پارٹی مہر گروپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور دس ماہ سے ہمارے اتحادیوں کے خلاف کاروائیاں بھی کی جارہی ہیں، بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پیپلز پارٹی بھوکلاٹ کا شکار ہوگئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بدترین شکست دیں گے۔