فرقہ واریت پھیلانے والے غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کار ہیں: منور جماعتی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خاتون جنت السیدہ فاطمتہ الزھرہ کی یاد میں عظمت کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، حضرت فاطمتہ الزھرہ کی شان بیان کی گئی۔ مقررین نے متحدہ عرب امارات، اسرائیل کی ڈیل کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں خاتون جنت السیدہ فاطمتہ الزھرہ کی یاد منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعیدکاظمی، پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی، سجادہ خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پیرعبدالخالق، آستانہ بری امام کے خطیب امتیاز حسین شاہ سمیت دیگر نے خطاب کیا اور اس عزم کا اظہاکیا کہ تحریک عظمت آل و اصحاب رسول کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔ گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔حامد سعید کاظمی نے کہا کہ شان میں گستاخی کا تصور پہلے نہ تھا۔ میں چاہتا ہوں علماء مفتیان کرام کا بورڈہو اگر کوئی اختلافی مسلہ آئے تو بورڈ کی طرف سے فتوی جاری ہو۔پیر منور حسین شاہ جماعتی نے کہاپاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی مسائل میں گھر ہوا ہے جو لوگ ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے غیرملکی طاقتوں کے آلہ کار ہیں وہ پاکستان ن کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر قراردادیں منظور کی گئیں جن میں کہا گیا کہ پاکستان میں ناموس رسالت اور شعائر اسلام کے حوالے سے قانون موجود ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے سزا بھی مقرر ہیںمگر آئے دن ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں کہ لوگ اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ عدالتی طریقہ اتنا سست اور پیچیدہ ہے کہ لوگ سزاسے بچ جاتے ہیں اور اس قانون کی خلاف ورزی کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، فلسطینی اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔